چین کی تمام سرزمین کے استعمال پر قریبی نگرانی اور انتظام و انصرام کے نظام کا قیام

0

چین میں حیاتیاتی ماحول کی حفاظت اور  سرزمین کے استعمال کی اصلاحات طویل عرصے سے جاری ہیں۔حال ہی میں چینی حکومت نے   چین کی تمام سرزمین کے استعمال پر قریبی نگرانی اور  انتظام و انصرام کا نظام قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
سینہوا کےمطابق حال ہی  میں چینی ریاستی کونسل نے  قدرتی حیاتیات اور سرزمین کے استعمال پر نگرانی اور  انتظام و انصرام کے ضوابط جاری  کیئے ۔بیس تاریخ کو چین کی وزارت برائے امور سرزمین نے ان ضوابط کا باضابطہ طور پر اعلان کیا۔وزارت کے محکمہ منصوبہ بندی کے سربراہ جوان شاو چھین نے بتایا کہ ان ضوابط میں یہ تصور پیش کیا گیا ہے کہ تمام سرزمین اور  حیاتیات قدرت کا لازمی حصہ  ہیں ۔ اس لئے حکومت کی طرف سے نگرانی اور  انتظام و انصرام تمام سرزمین اور  حیاتیات پر عائد ہونے چاہیں۔ان ضوابط میں درج کیا گیا ہے کہ زراعت اور    شہروں اور قصبوں کی تعمیر کے لئے کسی بھی سرزمین اور  حیاتیاتی علاقے کے استعمال کے  حوالے سے سخت نگرانی کے اقدمات اختیار کئے جائیںگے ۔تاکہ ملک میں قابل کاشت کھیتوں کے کل رقبے میں کمی نہ آئے اور  قدرتی ماحول اور  حیاتیات کی بخیر و خوبی حفاظت کی جا سکے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here