ٹیکس میں کمی کے اقدامات کو فروغ دیا جائے گا، کاروباری لاگت میں کمی اور حقیقی معاشی ترقی کو مضبوط بنایا جائے گا

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے انیس  تاریخ  کو  چین کی ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے دوران ٹیکس میں کمی کے اقدامات کو آگے بڑھانے، کاروباری لاگت میں  کمی اور حقیقی معاشی ترقی  کو مضبوط بنانے ، سازگار کاروباری ماحول سے کاروباری اداروں کی  تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانے، معیشت کی مستحکم اور تیز  رفتار ترقی کے رجحان کو مضبوط بنانے اور معاشی ڈھانچے کی  ترقی کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران فیصلہ  کیا گیا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران  ٹیکس میں دو کھرب چینی یوان کمی کی بنیاد پر مرحلہ وار اقدامات کیے جائیں گے ۔ اس ضمن میں آ ٹھ   بڑے شہروں بیجنگ –تھیان جن-حے بے علاقہ،شانگھائی،گوانگ دونگ،آن حوئے،سی چھوان،وو حان،شی آن،اور شن یانگ سمیت  سو  جو صنعتی  پارک میں ٹیکس کے حوالے سے مراعات دی جائیں گی۔  چینی وزیر اعظم کی جانب سے کہا گیا کہ کاروباری اداروں پر بوجھ کم کرنے اور ان کے مسابقتی معیار کو بلند کرنے کے لیے  ٹیکس میں کمی سمیت غیر ٹیکس اخراجات میں بھی کمی لانا ہو گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here