شاہراہ ریشم -چین نیپال سیاحتی سیمینار کا نیپال کے دارالحکومت میں انعقاد

0

“شاہراہ ریشم -چین نیپال سیاحتی سیمینار”انیس تاریخ کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقد ہوا،جس کا مقصد دونوں ممالک کے عوام میں دو طرفہ سیاحت کے مواقعوں کو فروغ دینا ہے ۔ نیپال کے وزیر ثقافت سیاحت اور سول ایوی ایشن دل ناتھ گری اور نیپال میں چین کی سفیر یو ہونگ نے اس سیمینار میں شرکت کی.
نیپال میں چین کی سفیر یو ہونگ نے کہا کہ چین نیپال میں چینی سیاحوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔دو ہزار سولہ میں نیپال میں چینی سیاحوں کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ رہی ،جبکہ چین میں سیاحت کے لیے آ نے والے نیپالی سیاحوں کی تعداد چھتر ہزار رہی۔انہوں نے کہا کہ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تعمیر کے لئے کوشاں ہے ،نیپال کی مذکورہ منصوبے میں ایک اہم ملک کی حیثیت سے شرکت دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت باہمی تعاون کا خاصہ ہے ۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین اور نیپال کے درمیان سیاحتی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ حاصل ہو گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here