چین کی وزارت نقل و حمل کے ترجمان وو چھون کن نے بیس تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی حکومت نے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت ایک سو تیس ملکوں کے ساتھ ریلوے، سڑکوں، سمندری و فضائی نقل و حمل اور ڈاک کے شعبہ جات میں باہمی تعاون کے معاہدے طے کئے ہیں۔اس کے علاوہ چین اور دوسرے ملکوں کے درمیان ریلوے کے ذریعے نقل و حمل کے طریقہ کار کو زیادہ آسان اور سادہ کیا گیا ہے، چین پاک اقتصادی راہداری ، گوادر بندرگاہ، سری لنکا کی کولمبو بندرگاہ سمیت بنیادی تنصیبات کی تعمیر سے متعلق متعدد اہم منصوبے عمل میں لائے گئے ہیں یا مکمل کئے گئےہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ چین مستقبل میں بھی نقل و حمل کی منصوبہ بندی اور معیاری عمل کو آگے بڑھائے گا، خشکی کے راستے کے زرائع نقل و حمل کی تعمیر کو فروغ دیگا، اور متعلقہ ملکوں کے ساتھ ملکر بین الاقوامی نقل و حمل کے ماحول کو زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کریگا۔