چین نے پہلا کارگو خلائی جہاز تیان جو ون خلا میں بھیج دیا

0

چین نے جمعرات کی شام پہلا کارگو خلائی جہاز تیان جو ون خلا میں بھیج دیا جو چین کی جانب سے 2022 تک خلا میں ایک خلائی اسٹیشن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ زمین پر واپسی سے قبل مذکورہ خلائی جہاز  کچھ خلائی تجربات کے علاوہ تیان گونگ ٹو خلائی لیب سے منسلک ہوتے ہوئے ایندھن اور دوسرے اجزاء فراہم کرئے گا ۔اطلاعات کے مطابق چین خلا میں مستقل خلائی اسٹیشن کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے جو دس سال تک بر قرار رہ سکتا ہے اور خلائی اسٹیشن کو برقرار رکھنے کے لیے کارگو خلائی جہاز تیان جو ون ترسیلات سے  اہم کردار ادا کرئے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY