چین اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطح کے ساتویں تزویراتی مذاکرات کا بیجنگ میں انعقاد

0

انیس تاریخ کو چین اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطح کے ساتویں تزویراتی مذاکرات کا  بیجنگ میں انعقاد کیا گیا۔ چین کے ریاستی کونسلر یانگ جے چھی اور  یورپین کمیشن کی نائب صدر فیڈریکا موگرینی نے مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔مذاکرات کے دوران چین اور یورپی یونین نے عالمی امور میں رابطہ سازی کے فروغ  ، عالمی نظم و نسق میں بہتری اور پائیدار ، متوازن اور اشتراکی عالمگیریت کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔مذاکرات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  فریقین نے ہیمبرگ  میں جی ٹونٹی اجلاس کے انعقاد ، ماحولیاتی  تبدیلی کے حوالے سے پیرس معاہدے اور  2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے  کے حوالے سے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔بیان کے مطابق یورپی یونین مئی میں بیجنگ میں منقعد ہونے والے دی بیلٹ ایند روڈ عالمی تعاون فورم کی حمایت کرتے ہوئے فعال طور پر شریک ہو گی جبکہ فریقین چین۔یورپی یونین سالانہ اجلاس کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں میں تیزی لائیں گے۔فریقین کی جانب سے تجارت ، سرمایہ کاری ، جدت ، افرادی تبادلوں اور دیگر شعبہ جات میں وسیع تعاون پر اتفاق کیا گیا۔چین کی جانب سے یورپی یونین پر زور دیا گیا کہ عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں  کے تحت اپنے وعدوں پر  جلد عمل در آ مد کو یقنی بنائے تا کہ ایک آ زادانہ اور کثیر جہتی تجارتی نظام  کی حمایت کی جا سکے۔یورپی یونین کی جانب سے کہا گیا کہ  وہ  اس حوالے سے چین کی تشویش کو اہمیت دیتی ہے اور  عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں پر  عمل کیا جائے گا۔حالیہ مذاکرات کے دوران فریقین کی جانب سے شام ،ایران کے جوہری مسئلے  اور جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ موگرینی نے کہا کہ یورپی یونین چین کے ساتھ روابط کے فروغ  کے لیے تیار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY