ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے چینی نائب وزیر اعظم لیو ین ڈونگ سے ملاقات کی.

0

مقامی وقت کے مطابق اٹھائیس اپریل کو ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے انقرہ  کے صدارتی محل میں چینی نائب وزیر اعظم لیو  ین ڈونگ سے ملاقات کی.
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے  کہا کہ وہ  مئی میں چین میں منعقدہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ ” انٹرنیشنل کوآپریشن فورم  میں شرکت کریں گے  اور چین کے صدر مملکت شی جن پنگ  کے ساتھ  دوبارہ ملاقات کریں گے ۔وہ اسے  اہمیت دیتے  اورخوش آئند خیال کرتے ہیں۔ترکی اور چین ایشیا کے اہم ممالک ہیں ۔دونوں ملکوں کی ترقی اسٹریٹجک رابطے اور  مختلف میدانوں میں تعاون میں اضافہ ایشیا اور دنیا کے لئے بھی مفید ثابت ہوں گے۔

چینی نائب وزیر اعظم لیو  ین ڈونگ  نے کہا کہ ترکی  اپنے خطے میں  بڑا ملک اور  G20 کا رکن ملک ہے۔چین ترکی کے ساتھ تعلقات کو  اہمیت دیتا ہے اور امید ہے کہ ترکی کے ساتھ ٹھوس تعاون کو فروغ دیا جاسکے  گا اور “دی بلیٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے گا  تاکہ علاقائی تعاون کے معیار کو بلند کیا جا ئے اور شاہ راہ ریشم کی بحالی کی جا سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY