چین کے صدر شی جن پھنگ کی کتاب “چین کی طرز حکمرانی” کا ترک زبان میں اجراء

0

 چین کے صدر شی جن پھنگ کی کی جانب سے  “چین کی طرز حکمرانی” سے متعلق لکھی جانے والی کتاب کے ترک زبان میں اجراء  کی افتتاحی تقریب سترہ تاریخ کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ  میں منعقد ہوئی۔ چین کی نائب وزیر اعظم محترمہ لیو یان تون اور  ترکی کے نائب وزیر اعظم  محمد سیمسیک نے تقریب میں شرکت کی۔

محترمہ لیو یان تونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے انتظام و انصرام کے تجربات  کی بنیاد پر صدر شی جن پھنگ نے  حالیہ عرصے  میں  جو  نظریہ اور  خیالات پیش کئے ہیں، وہ  نئے دور میں سماجی ترقی کے حوالے سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے نئے  تصورات، حکمت عملی، اور نظریات کے  علمبردار ہیں۔اور حکمرانی کے بارے میں چین کی قیادت  کی اندرونی و بیرونی پالیسیوں کا مظہر  ہیں۔یہ کتاب چین کو سمجھنے اور چین کے بارے میں سوالات کے جوابات کو جاننے  کا ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترک زبان میں اس کتاب کے اجراء سے  ترکی کے عوام اپنی زبان کے ذریعے چینی رہنماوں  کے  حکمرانی کے متعلق  نظریات، چینی خواب اور  چین میں اصلاحات سمیت دیگر امور کے بارے میں معلومات حاصل کر پائیںگے۔جو دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان باہمی مفاہمت اور دونوں ملکوں کے تزویراتی تعاون کے تعلقات کی ترقی کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
اس موقع پر ترکی کے نائب وزیر اعظم محمد سیمسیک نے کہا کہ  چین کی اصلاحات کے سلسلے میں عظیم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور  عالمی معیشت اور  سیاست میں چین کی اہمیت دن بدن بڑھتی چلی  جا رہی ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ کی یہ کتاب ترک عوام کے لیے  چین کی سیاست، ترقیاتی نظریات اور  طریقوں کو سمجھنے کے لئے ایک  موقع  فراہم کر چکی ہے۔ترکی کی حکومت چینی حکومت کے ساتھ ملک و قوم کے انتظام و انصرام کے بارے میں زیادہ تبادلہ  خیالات کرنا چاہتی ہے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت  منصوبوں میں حصہ لینے پر تیار ہے۔ جس سے دونوں ملکوں کے تزویراتی تعاون کے تعلقات کی ترقی کے لئے نئے مواقع  میسر ہونگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here