شمسی توانائی صنعت میں چین دنیا بھر میں سرِفہرست ہے

0

 دو ہزار سترہ عالمی شمسی توانائی صنعت میں ٹاپ ٹوینٹی رینکنگ کے اجرا ء کی  کانفرنس حال ہی میں شنگھائی میں منعقد ہوئی۔ شمسی توانائی کی صنعت سے  وابستہ  چین کے  چودہ  ادارے ٹاپ ٹوینٹی کی فہرست  میں شامل ہیں۔
دو ہزار سولہ میں شمسی پینل کی تنصیب کی  صلاحیت کے  حوالے سے  چین دنیا  میں  پہلے نمبر پر آیا ہے۔ جرمن سولر  سوسائٹی کےا عدادوشمارکے مطابق دو ہزار سولہ میں دنیا میں  شمسی پینل کی تنصیب   کی  صلاحیت میں ستر گیگاواٹ اضافہ ہوا ہے  یہ دو ہزار پندرہ کے مقابلے میں تیس فیصد زیادہ  ہے  ۔چین کی  شمسی پینل کی تنصیب کی  صلاحیت میں چونتیس  گیگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے اس لئے چین  دنیا  بھر  پہلے نمبر پر آیا ہے۔چین کے نیشنل انرجی بورڈ کے مطابق دو ہزار سولہ میں چین کی شمسی پینلز کی تنصیب کی صلاحیت  ستتر اعشاریہ چار دو  گیگا واٹ تک جا پہنچی تھی۔دو ہزار سولہ میں چین کے شمسی توانائی سے  وابستہ  صنعتی اداروں کی مجموعی آمدنی،مخصوص مصنوعات کی عالمی سطح پر تنصیب  اور فروخت  دو ہزار پندرہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here