بیجنگ میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق بین الاقوامی تعاون کے اعلی فورم کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد

0

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور ترقی و اصلاحات کی قومی کمیٹی کے نائب سربراہ وان شاو تھاو نے اٹھارہ تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ پریس کانفرنس میں جلد ہی بیجنگ میں منعقد ہونے والے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق بین الاقوامی تعاون کے اعلی فورم کے ایجنڈے ، موضوعات اور دیگر اطلاعات پر روشنی ڈالی گئی۔
جناب وانگ ای نےبتایا کہ اس وقت کل اٹھائیس ملکوں کے رہنماوں نے موجودہ اعلی فورم میں شرکت کا وعدہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں ایک سو دس سے زیادہ ممالک اور علاقوں سے آنے والی ایک ہزار دو سو شخصیات موجودہ اجلاس میں شریک ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ فورم میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کے سلسلے میں بین الاقوامی تعاون کے موضوع پر زور دیا جائیگا اور مشترکہ ترقی اور باہمی مفادات کے حصول کے بارے میں بالخصوص تبادلہ خیالات کیا جائیگا۔جناب وانگ ای نے بتایا کہ موجودہ فورم افتتاحی تقریب ، رہنماوں کی گول میز سمٹ اور اعلی سطحی اجلاس پر مشتمل ہوگا۔ چینی صدر شی جن پھنگ افتتاحی تقریب اور گول میز سمٹ میں شرکت کریںگے۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ گول میز سمٹ میں متعلقہ فریقوں کے باہمی تعاون کے مقاصد اور اصولوں کے بارے میں دستاویز کا اجراء کیا جائیگا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here