چین میں اعدادوشمار کے قومی بیورو نے سترہ تاریخ کو ڈیٹا جاری کیا۔ اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چھ اعشاریہ نو فیصد بڑھی ہے۔
اعدادوشمار کے قومی بیورو کے پریس ترجمان ماؤ شنگ یونگ نے کہا کہ چین کی معیشت مستحکم طور پر ترقی کر رہی ہے اور اس میں مثبت تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔اہم انڈیکس توقعات سے بہتر ہیں ۔ چین کی معیشت کا ایک اچھا آغاز ہے اور پورے سال کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے اچھی بنیاد رکھی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اقتصادی ڈھانچہ مسلسل طور پر بہتر ہو رہا ہے۔تاہم ماؤ شنگ یونگ نے کہا کہ بین الاقوامی ماحول کی پیچیدگی اور ملک میں ڈھانچے کی نوعیت کے تضادات کی وجہ سے معیشت کی بہتری کے رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے بدستور مزید کوشش کی جانی چاہیئے۔