بیجنگ میں خیبر بختون خواہ کی طرف سے اقتصادی و تجارتی تعاون کی پروموشن کے لئے روڈ شو کا انعقاد

0

پاکستان کے صوبہ   خیبر بختون خواہ کی طرف سے اقتصادی و تجارتی تعاون  کے  پروموشن کے لئے روڈ شو سترہ تاریخ کو بیجنگ میں  منعقد ہوا۔۔چین پاک دوستی انجمن کے سربراہ شا زو کھانگ، خیبر بختون خواہ  کے وزیر اعلی پرویز  خٹک، چین میں پاکستان کے سفیر مسعود  خالد اور  دونوں ملکوں  کے اقتصادی و تجارتی ، تعلیمی اور  سیاحت سمیت مختلف  شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے روڈ شو کی  افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
جناب شا زو کھانگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔یہ پروموشن  روڈ شو  دونوں ملکوں کے باہمی رابطے کی توسیع کے لئے ایک نئے پلیٹ فارم  کے برابر ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر جناب مسعود  خالد  نے کہا  کہ موجودہ روڈ شو کے دوران چینی سرمایہ کاروں کے لئے خیبر بختون خواہ کے کل چھیاسی پروجیکٹس کو  متعارف کروایا جائے گا۔۔ چینی سرمایہ کار  اس  کے ذریعے خیبر بختون خواہ کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کر پائیںگے جو پاکستان کی منڈی میں داخلے کے لئے مفید ہے۔
اطلاع کے مطابق  موجودہ روڈ شو کے دوران صوبہ خیبر بختون خواہ میں  زراعت، توانائی، تعلیم ،رئیل اسٹیٹ ، صنعت، انفارمیشن، معدنیات ، سڑکوں اور سیاحت سمیت تیرہ شعبوں  سے متعلق معلومات کا تعارف کرایا جائیگا اور سرمایہ کاری کے متعلقہ پروجیکٹس  پر روشنی ڈالی جائیگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY