جانگ تہ جیانگ کا دورہ لٹو ینیا

0

چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے سربراہ جانگ تہ جیانگ نے چودہ سے سولہ اپریل تک لٹو ینیا کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے لٹو ینیا کے صدر ، وزیر اعظم  اور  کانگریس کے اسپیکر سے  الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اس کے علاوہ انہوں نے  ویلنیوز یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا اور  یونیورسٹی میں قائم کنفیوشس ادارے کے اساتذہ اور  طلباء سے ملاقات کی ۔
لٹو ینیا کی کانگریس کے اسپیکر ویکٹوراس پرانز کیٹیس سے ملاقات کے موقع پر  جناب جانگ تہ جیانگ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی ترقی کے حوالے سے چار  نکاتی تجاویز پیش کیں۔ جس میں دو طرفہ سیاسی اعتماد سازی کی مضبوطی ،قانون سازی اور  پالیسی سازی کے شعبے میں روابط اور  تبادلوں کو بلند کرنا تا کہ باہمی تعاون کے لئے قانونی بنیاد  رکھی جا سکے ، تیسرا  ملک کے انتظام و انصرام کے حوالے سے باہمی تبادلوں میں اضافہ اور  دونوں ملکوں کے عوام  اور سیاسی جماعتوں کے درمیان دوستانہ روابط کو نئی بلندی تک لے جانا شامل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY