اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم ( یو این ڈبلیو ٹی ا و) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2016 کے دوران چین نے بیرونی ممالک میں سیاحت کی مد میں 261 ارب امریکی ڈالر خرچ کیے ہیں جس میں سال 2015 کی نسبت بارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چین 2012 سے اس ضمن میں سر فہرست چلا آ رہا ہے۔عالمی ادارے کے مطابق چینی شہریوں نے جن ممالک کا زیادہ رخ کیا ان میں جاپان ، جنوبی کوریا ، تھائی لینڈ ، امریکہ اور چند یورپی ممالک شامل ہیں۔چین کے بعد اس فہرست میں امریکہ 122 ارب امریکی ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ یورپ سے جرمنی ، برطانیہ ، فرانس اور اٹلی فہرست میں ابتدائی دس ممالک میں شامل ہیں۔