عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او ) کے مطابق چین عالمی سطح پر مصنوعات کی بر آ مدات کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے

0

چین کی وزارت تجارت نے جمعرات کو عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او  کی جانب سے جاری اعداد و شمار  کے حوالے سے کہا کہ سال 2016 کے دوران بھی چین  عالمی سطح پر مصنوعات کی بر آ مدات کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک رہا ہے۔ چین  کی بر آ مدات کی مجموعی مالیت سال 2016 کے دوران 2.1  ٹریلین امریکی ڈالر رہی جو  عالمی سطح پر  مجموعی بر آ مدات کا 13.2 فیصد  بنتا ہے ، چین کی در آ مدات کی مجموعی مالیت 1.6  ٹریلین ڈالر رہی۔ چین مصنوعات کی  بر آ مدات کے لحاظ سے گزشتہ آ ٹھ برس سے مسلسل سر فہرست ہے  جبکہ در آ مدات کے لحاظ سے چین دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم کے مطابق رواں برس غیر یقینی صورتحال کے باوجود عالمی تجارت کی ترقی کی شرح  2.4  فیصد رہنے کا امکان ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here