چین نے نوجوانوں کی ترقی کے لیے دس سالہ منصوبہ جاری کر دیا

0

جمعرات کو چین کے مرکزی حکام نے نوجوانوں کی ترقی کے لیے دس سالہ منصوبہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت  ملک کے نوجوانوں کو بہتر تعلیم ، روزگار اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی  اور ریاستی کونسل  کی جانب سے جاری منصوبے میں چودہ سے پینتیس سال تک  کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے اقدامات کا تعین کیا گیا ہے۔ دس سالہ منصوبے کے دوران نوجوانوں کی ترقی کے  لیے درمیانے اور طویل مدتی اقدامات کا تعین کیا گیا ہے۔منصوبے کے مطابق  نوجوانوں کو  اوسطاًساڑھے تیرہ سال تک تعلیم کی فراہمی ،  دس سالوں کے دوران اعلیٰ تعلیم کی شرح اندراج میں پچاس فیصد اضافہ اور  چودہ سے پینتیس سال تک  کے نوے فیصد نوجوانوں کی بہتر ذہنی اور جسمانی دیکھ بھال  جیسے اقدامات شامل ہیں۔منصوبے میں نوجوانوں کو ملک کا مستقبل اور امیدوں کا مرکز قرار دیتے ہوئے ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں نوجوانوں کو  بہتر تعلیم کی فراہمی پر زور دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY