افغانستان دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شمولیت کے لیے تیار ہے

0

سابق افغان صدر حامد کرزئی نے حال ہی میں بیجنگ میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ افغانستان دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شمولیت کے لیے  تیار ہے۔
یاد رہے کہ مئی دو ہزار سولہ میں چین اور افغانستان نے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی  تعمیر کے لیے مشترکہ اقدامات کے حوالے سے  مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ مذکورہ منصوبے پر عمل درآمد سے دونوں ممالک کے درمیان معدنی وسائل، بنیادی تنصیبات کی تعمیر اور دو طرفہ مواصلات و روابط کے شعبوں میں تعاون کے مواقع  میسر آ ئیں گے۔
دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم مئی میں بیجنگ میں منعقد ہو گا اور چینی حکومت کی دعوت پر افغان حکومت کے نمائندے اس فورم میں شریک ہوں گے۔جناب کرزئی نے اس امید کا اظہار کیا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ  منصوبہ نہ صرف خطے کے لیے معاشی ثمرات سامنے لائے گا، بلکہ امن کے تحفظ کے لئے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY