بارہ تاریخ کو شنگھائی حکومت کی پریس کانفرنس سے ملی اطلاع کے مطابق حالیہ برسوں میں عالمی تجارتی حجم میں شنگھائی کا تناسب اضافہ ہو رہا ہے۔ شنگھائی کا تجارتی ججم عالمی تجارت کےروایتی مراکز ہانگ کانگ اور سنگاپور سے زیادہ ہے۔
شنگھائی کے تجارتی محکمہ کی سربراہ شانگ یو اینگ نے کہا کہ عالمی تجارت کی سست روی کے پش منظر میں عالمی تجارتی حجم میں شنگھائی کا تناسب اضافہ ہو رہا ہے۔دو ہزار سولہ میں سامان کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت اڑسٹھ کھرب بیاسی ارب چینی یوان جا پہنچی تھی۔ یہ ملک بھر کا اٹھائیس اعشاریہ تین فیصد اور دنیا کا تین فیصد سے زائد تھا۔ سروس کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت دو کھرب ایک ارب نوے کروڑ امریکی ڈالر تھی۔ یہ ملکی سطح کا پچیس فیصد اور دنیا کی دو فیصد تھی ۔ خدمات کی تجارت کی کل مالیت غیر ملکی تجارت کی اکتیس اعشاریہ آٹھ فیصد بنی جو عالمی اوسط سطح سے زیادہ ہے۔