چین کی مدد سے تعمیر ہونے والے قومی ووکیشنل اور ٹیکنیکل کالج کے سنگِ بنیاد کی تقریب کا کابل میں انعقاد

0

چین کی مدد سے افغانستان کے قومی ووکیشنل اور ٹیکنیکل کالج کی تعمیر کے منصوبے کی افتتاحی تقریب بارہ تاریخ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقد ہوئی۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبداللہ عبداللہ اور افغانستان میں چین کے سفیر یاؤ جینگ نے اس تقریب میں شرکت کی۔

عبداللہ عبداللہ نے افغانستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کئی سالوں سے افغانستان کی پرامن تعمیرنو کی حمایت کر رہا ہے اور متعدد شعبوں میں افغانستان کی بڑی مدد کرتا رہا ہے۔ اس وقت افغانستان میں زیادہ بے روزگاری سے افغان اقتصادی و سماجی ترقی متاثر ہوئی ہے۔ افغانستان کے قومی ووکیشنل اور ٹیکنیکل کالج کا منصوبہ حالیہ برسوں میں افغانستان کے اہم اندرونی منصوبوں میں سے ایک ہے۔انہیں یقین ہے کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کے بعد یہ افغانستان کی معیشت اور سماج کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔

ادھر چینی سفیر یاؤ جینگ نے کہا کہ افغانستان کا امن اور استحکام خطے کے ممالک کی مشترکہ ترقی کے لئے مفید ثابت ہوگا۔ طویل عرصے سے چین نے افغانستان کی تعمیرنو میں شرکت کی ہے۔ انہیں امید ہے کہ اس منصوبے سے افغانستان میں روزگارکی فراہمی کے مواقع دستیاب ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY