چین کے صدر شی جن پھنگ کی امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک بات چیت

0

چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بدھ کو ٹیلی فونک بات چیت ہوئی جس میں جزیرہ نما کوریا اور شام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی صدر نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کو پر امن طریقے سے  جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا اور شام میں کسی قسم کے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ” نا قابل قبول ” ہے۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس حوالے سے متحد رہے گی اور  یک آ واز  موقف اپنایا جائے گا۔ چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ  چین اور امریکہ کو  مل کر  کام کرنا چاہیے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ  کے آ ئندہ دورہ چین کے دوران مثبت ثمرات حاصل کیے جا سکیں۔  جناب شی نے فریقین پر زور دیا کہ دونوں اطراف حال ہی میں چینی اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات  کے نتیجے میں قائم شدہ چار نکاتی مذاکراتی لائحہ عمل کو فروغ دیں جس میں سفارت کاری و سلامتی ، معیشت ،قانون کے نفاذ  اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق امور شامل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سماجی و افرادی تبادلوں اور مختلف شعبہ جات میں  ٹھوس تعاون کو فروغ دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here