بیجنگ میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بیسک ممالک کے وزارتی اجلاس کا انعقاد

0

چین ،برازیل ، جنوبی افریقہ اور بھارت پر مشتمل  بیسک ممالک کا ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے دو روزہ وزارتی اجلاس دس سے گیارہ تاریخ تک بیجنگ میں منقعد ہوا۔ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے چین کے خصوصی نمائندے شئے جن ہوا نے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بیسک ممالک نے پیرس ماحولیاتی معاہدے پر عمل در آ مد کے لیے  اہم کردار ادا کیا ہے۔  شئے نے ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے پر عمل در آ مد کے حوالے سے گروپ77  میں اندرونی روابط کے فروغ  اور ترقی پزیر ممالک کی جانب سے حمایت کے حصول میں بیسک ممالک کے کردار کو سراہا۔ دو روزہ اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں پیرس معاہدے کی روشنی میں مذاکرات کا فروغ ، ٹھوس تعاون اور 2020  سے قبل کے اہداف کا تعین کیا گیا ہے۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY