انٹرپرائزمینوفیکچرنگ کی صنعت دو ہزار سولہ میں چینی کے بیرون ملک مرجر اینڈ ایکوزیشن کے حوالے سے سب سے بڑی صنعت بن چکی ہے

0

چین میں اکیڈمی آف سوشل سائنسز کی طرف سے جاری بیرون ملک سرمایہ کاری اور رسک کی بلیو بک میں نشاندہی کی گئی کہ انٹرپرائزمینوفیکچرنگ کی صنعت دو ہزار سولہ میں چینی کاروباری اداروں کے بیرون ملک مرجر اینڈ ایکوزیشن ، یعنی ایم اینڈ اے کے حوالے سے سب سے بڑی صنعت بن چکی ہے۔ اس بلیو  بک میں اندازہ ہے کہ دو ہزار سترہ میں دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابستہ ممالک میں چین کی سرمایہ کاری میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہوگا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا کہ دو ہزار سولہ کی پہلی ششماہی میں انٹرپرائز مینوفیکچرنگ کی صنعت کے حوالے سے  چینی کاروباری اداروں کے بیرون ملک  ایم اینڈ اے  کی مالیت سات ارب بہتر کروڑ ستر لاکھ امریکی ڈالرز تک جاپہنچی ہے۔ یہ  چینی کاروباری اداروں کے بیرون ملک  ایم اینڈ اے کے حوالے سے سب سے بڑی صنعت بن چکی ہے۔

رپورٹ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرمایہ کاری کرنے والے چینی کاروباری ادارے مجموعی طور پر چین کے بیجنگ، شنگھائی، گوانگ دونگ اور زے جیانگ کے سرکاری کاروباری ادارے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، دو ہزار پندرہ سے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابستہ ممالک میں چینی سرمایہ کاری کی مالیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here