چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ کی امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات

0

چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے دس تاریخ کی صبح بیجنگ میں امریکہ کی نئی حکومت  کے قیام کے بعد چین کا دورہ کرنے والے کانگریس کے اراکین کے وفد سے ملاقات کی۔

جناب لی نے کہا کہ کچھ دن سے پہلے چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور سلسلہ وار اتفاق رائے حاصل کیا ۔ اس  سےچین امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے نئی راہ سامنے آئی  ہے۔ہم امریکہ کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور عوام کی خوشحالی کے لئے مشترکہ کوشش کرنے پر تیار ہیں ۔

جناب لی نے نشاندہی کی کہ چین امریکہ کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کے سمجھوتے کو حقیقی بنانے کا خواہش مند ہے، اور مذاکرات و مشاورت سے اختلافات سے نمٹا جائے گا، تاکہ دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو  متوازن فروغ مل سکے ۔

امریکی سیینٹر ز نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات امریکہ کے لئے سب سے اہم دو طرفہ تعلقات ہیں۔ چین میں نئی پیش رفت کے حصول اور امریکہ چین تعلقات کا فروغ، امریکہ کے لئے خوش آئند ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY