چینی صدر کی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی نئی چیف اگزیکٹو سے ملاقات

0

چینی صدر شی جن پھنگ نے گیارہ تاریخ کو بیجنگ میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی نئی چیف ایگزیکٹو کیری لیم چینگ یوینگر سے ملاقات کی۔
چینی صدر نے محترمہ لیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال ہانگ کانگ کی مادر وطن کی آغوش میں واپسی کی بیسویں سالگرہ ہے۔بیس سال میں ایک ملک دو نظام کی پالیسی ہانگ کانگ میں بڑی کامیاب رہی ہے۔چینی صدر نے کہا کہ ایک ملک دو نظام ، ہانگ کانگ کا انتظام ہانگ کانگ کے باشندوں سے اور اعلیٰ سطحی خوداختیار ی کے عزم میں تبدیلی نہیں آئے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ محترمہ لیم خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت اور مختلف حلقوں کو ساتھ لے کر ہانگ کانگ کی ترقی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY