نو تاریخ کو چین کی وزارت نقل وحمل کے یے ینتھائے شہر سالویج بیورو کے زیر اہتمام پانی کے اندر تین ہزار میٹر کی گہرائی تک روبوٹ کا تجربہ کامیابی سے مکمل ہوا۔ یہ چین میں پانی کے اندر تین ہزار میٹر گہرائی تک ریسکیو کرنے کی صلاحیت کا اظہار ہے۔
وزارتِ نقل وحمل کے یے ینتھائے شہر سالویج بیورو کے مطابق رواں تجربے سے قبل چین میں اس نوعیت کا کوئی تجربہ نہیں کیا گیا تھا۔ اس تجربے کے لیے بڑی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ سالویج بیورو نے بار بار تکنیکی عملے اور متلقہ ماہرین سے مشاورت کی اور اپنی ترجیحات اور خصوصیات کے مطابق منصوبہ مکمل کیا۔
آٹھ تاریخ کی سہ پہر ساڑھے چھ بجے روبوٹ کو پانی کے اندر اتارا گیا اور زیرِ آب تجربے کی تکمیل کے بعد رات آٹھ بجے روبوٹ سطحِ آب پر آیا۔متعلقہ اہلکار کے مطابق اس روبوٹ کو سرکاری طور پر استعمال کیا جائے گا اور اس سے سمندری اقتدار کی حکمت عملی اور گہرے سمندر کے پروجیکٹ کو ایک نئی بلندی ملے گی۔