پاکستان کے حبیب بینک کے محکمہ بین الاقوامی امور کے ایشیائی اور افریقی شعبے کے جنرل مینیجر عابد ستار نے حال ہی میں چین کے سنکیانگ خود اختیار علاقے کے صدر مقام ارمچی میں کہا کہ شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ کے اہم زون کی حیثیت سے سنکیانگ میں ترقی کی بڑی گنجائش ہے۔ یہاں سے چین اور پاکستان کے درمیان مالیاتی شعبے کی ترقی کے لئے قیمتی مواقع فراہم ہوں گے۔
عابد ستار نے کہا کہ حبیب بینک نے حال ہی میں ارمچی میں چین کے اندر پہلی برانچ قائم کی ہے ۔ مستقبل میں بینک چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کی فنانسنگ کو اولین حیثیت دیتے ہوئے چینی ، پاکستانی اور دوسری اہم منڈیوں کے چینی کاروباری اداروں کے ساتھ طویل عرصے کا تعاون قائم کرے گا اور دونوں ملکوں کے کاروباری اداروں کو اہم خصوصیات کی حامل مالیاتی سروس فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، سنکیانگ میں حبیب بینک کی برانچ سنکیانگ کے مالیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے مزید سہولتیں فراہم کرے گی۔