سنکیانگ میں غریب علاقوں میں عوامی زندگی کی بہتری کے لئے راستوں کی تعمیر کو تیزتر بنایا جارہا ہے

0

سنکیانگ  ویغور خود اختیار علاقے کے محکمہ نقل و حمل کے تحت دیہی علاقے کے ہائی وے انتظامی شعبے کے نائب سربراہ چھانگ چھینگ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا۔  انٹرویو  میں انہوں نے  کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں سنکیانگ میں  دیہی علاقوں میں راستوں کی تعمیر کے لئے سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ غریب علاقوں میں لوگوں کی زندگی کی بہتری کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

چھانگ چھینگ نے انٹرویو میں کہا کہ سنکیانگ  کے دیہی علاقوں میں روڈ نیٹ ورک کے قیام کے ساتھ ساتھ، دیہی علاقوں میں روایتی صنعت کو تیزی سے اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ عوامی زندگی کے معیار کو بھی تیزی سے  بہتر کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ، دیہی علاقے میں مقامی حکومت نے مثبت کردار ادا کیا۔راستوں کی تعمیر سے دیہی علاقوں کے استحکام کے لئے بھی مدد ملی۔ معلوم ہوا ہے کہ دو ہزار سترہ میں سنکیانگ  میں راستوں کی تعمیر کے لیے  تیس ارب چینی یوان کی  سرمایہ کاری اور پندرہ ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر  کا ہدف طے کیا گیا ہے۔  اس سے  پینتیس لاکھ  لوگوں کو  فائدہ ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY