چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چئیرمین یو جینگ شنگ کا سرکاری دورہء سری لنکا

0

سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کرو جیاسوریہ کی دعوت پر چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چئیرمین یو جینگ شنگ نے چھ سے آٹھ تاریخ کو سری لنکا کا سرکاری دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سہنہ اور وزیراعظم وکرما سنگھے سے الگ الگ ملاقات کی۔
صدرسری سہنہ سے ملاقات کے دوران، جناب یو نے کہا کہ فریقین کو چین سری لنکا سفارتی تعلقات کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر دونوں راہنما وں کے طے شدہ اتفاق رائے کو حقیقی بنانا چاہیے۔اس کے ساتھ ساتھ اعلی سطح پر تبادلوں کو برقرار رکھتے ہوئے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرائی تک لایا جائےتاکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تعمیر کو فروغ مل سکے۔علاوہ ازیں عوامی تبادلوں کو وسعت دیتے ہوئے چین سری لنکا دوستانہ جذبات کو مضبوط بنایا جائےتاکہ چین سری لنکا تزویراتی تعلقات کو آگے بڑھایا جا سکے ۔
صدر سری سہنہ نے کہا کہ سری لنکا ایک چین کی پالیسی پر قائم ہے اور چین کے ساتھ اعلی سطح پر تبادلے اور معاشی و تجارتی شعبوں میں تعاون پر تیار ہے۔
وزیر اٰعظم وکرما سنگھے سے ملاقات کے دوران جناب یو نے کہا کہ فریقین کو اکیسویں صدی سمندری شاہراہ ریشم کی تعمیر اور کولمبو بندرگاہی شہر ،ہمبنٹوٹا بندرگاہ سمیت منصوبوں میں تعاون کرنا چاہیے۔اور دو طرفہ آزاد تجارتی مذاکرات کو تیزی سے فروغ دیا جائے گا اور سمندر، سیاحت، پیداواری صلاحیت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دی جائے گی۔
وکرما سنگھے نے کہا کہ سری لنکا چین کے ساتھ تجارت، مالیات، بندرگاہ، مواصلات کی بنیادی تنصیبات کے شعبوں میں تعاون کا خواہش مند ہے۔اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں شرکت کرنے پر تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here