باہمی مفادات کے موقف سے تعاون اور مذاکرات پر قائم رہیں گے ، شی جن پھنگ کے دورہ فن لینڈ اور چین امریکہ صدور کی ملاقات پر چینی وزیر خارجہ کا تبصرہ

0

آٹھ تاریخ کو فن لینڈ کے سرکاری دورے اور امریکہ میں چین امریکہ کے صدور کی ملاقات کے بعد چینی صدر شی جن پھنگ بیجنگ واپس پہنچ گئے ۔وزیر خارجہ وانگ ای نے میڈیا کو بتایا کہ جناب شی کے رواں سفر میں نمایاں ثمرات حاصل ہوئے اور اس سے بین الاقوامی صورتحال میں مزید استحکام آئے گا ،وانگ ای نے کہا کہ چین فن لینڈ تعلقات مستحکم اور صحت مند ترقی کی طرف گامزن ہیں اور یہ چین اور یورپی ممالک کے تعلقات کی ایک مثال ہے۔جناب شی کے دورہ فن لینڈ کو چین فن لینڈ دوستانہ تعاون کے لئے ایک نقطہ آغاز سمجھا جاتا ہے۔ اور اس سے چین یورپ تعلقات کو نئی تقویت ملی ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین امریکہ صدور کی ملاقات سے دونوں راہنماوں کے افہام تفہیم اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔فریقین نے سفارتی سلامتی ، جامع معیشت،قانونی نفاذ اور سائبر سلامتی،سماج و ثقافت سمیت چار اعلی سطحی مذاکراتی نظام کے قیام کا اعلان کیا۔
جناب وانگ ای نے کہا کہ رواں ملاقات نے نئی صورتحال میں چین امریکہ تعلقات کے آغاز میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سے ایشیا بحرالکاہل اور ساری دنیا کے امن، استحکام اور خوشحالی میں اہم اثر پڑا ہے۔
جناب وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اپنے دورے کے دوران چین کی ترقی کے تصور کو دوسرے ممالک سے متعارف کیا اور باہمی مفادات اسٹریٹجک اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے تصور کا اعادہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here