دلائی لامہ کا متنازعہ علاقے کا دورہ، چین کا بھارتی سفیر سے شدید احتجاج

0

چین کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو تصدیق کی کہ چین نے دلائی لامہ کے متنازعہ علاقے کے دورے پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ  چین میں بھارت کے سفیر اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام سے اس حوالے سے شدید احتجاج کیا گیاہے۔ترجمان نے کہا کہ سرحدی امور اور تبت سے متعلقہ معاملات چین کے بنیادی مفادات سے وابستہ ہیں۔بھارت تبت سے متعلقہ امور میں اپنے وعدوں کی پاسداری میں ناکام رہا ہے اور دلائی لامہ کو   متنازعہ علاقے کے دورے کی دعوت اور اجازت دینے سے سرحدی مسائل کو مزید  ہوا دی گئی ہے۔یاد رہے کہ دلائی لامہ  نے منگل کے روز  نام نہاد ارونا چل پر دیش کے سات روزہ دورے کا آ غاز کیا تھا۔ چین دلائی لامہ کو ایک سیاسی جلا وطن قرار دیتا ہے جس نے مذہب کی آ ڑ میں  تبت کو چین سے الگ کرنے کی کوشش کی۔  چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین دلائی لامہ کے متنازعہ علاقے کے حالیہ دورے کی مخالفت کرتا ہے اور ہر اس ملک کی بھی مخالفت کرتا ہے جو دلائی لامہ کو  چین مخالف علیحدگی پسند سر گرمیوں کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے  ، چین بھارت پر زور دیتا ہے کہ چین کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے دلائی لامہ کا استعمال نہ کرے۔ترجمان نے کہا کہ  باہمی احترام اور  ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات  کا خیال رکھنا  ہی چین بھارت باہمی تعلقات کی ترقی کی بنیاد ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here