چین شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان سلامتی کے شعبے میں تعاون کی بہتری کے لیے اقدامات کرے گا

0

چین کے ریاستی کونسلر گو شینگ کون نے جمعرات کو  آ ستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکرٹیریز کے بارہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان سلامتی کے شعبے میں تعاون کی بہتری کے لیے اقدامات کرے گا۔جناب گو نے کہا کہ  چین تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تزویراتی باہمی اعتماد سازی کی مضبوطی اور باہمی سیاسی حمایت کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر تیار ہے۔ چین کے ریاستی کونسلر نے کہا کہ چین قوانین کی بنیاد پر سلامتی کے شعبے میں بہتری اور  ایس سی او انتہا پسند مخالف معاہدے  پر جلد دستخط کی تجویز پیش کرتا ہے۔ جناب گو کی جانب سے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی سے نمٹنے کے لیے  سلامتی کے شعبے میں موثر تعاون  کے فروغ پر زور دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here