سیاحت کی عالمی درجہ بندی میں چین کی ترقی

0

عالمی اقتصادی فورم نے جمعرات کو عالمی سطح پر سیاحوں کے لیے پر کشش ممالک کی درجہ بندی جاری کی جس کے مطابق چین دو درجے ترقی پاتے ہوئے اب عالمی سیاحتی درجہ بندی میں پندرویں نمبر پر آ گیا ہے۔رواں برس کے لیے جاری کردہ رپورٹ میں کل ایک سو چھتیس ممالک درجہ بندی میں شامل ہیں اور  سیاحت کے فروغ سے ملکوں کی معاشی سماجی ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے مذکورہ درجہ بندی جاری کی گئی ہے۔ عالمی سیاحتی درجہ بندی میں اسپین سر فہرست ہے جبکہ فرانس دوسرے اور جرمنی تیسرے نمبر پر ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ستاون ملین سیاحوں نے چین کا رخ کیا جو کہ ایشیا میں  بین الاقوامی سیاحوں کی  مجموعی آ مد کا بیس فیصد بنتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY