چینی صدر شی جن پھنگ اور فن لینڈ کے وزیر اعظم کی ملاقات

0

فن لینڈ کے وزیراعظم جوہا سپیلا نے پانچ تاریخ کو ہیلنسکی میں چینی صدر شی جن پھنگ  سے ملاقات کی ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ موجودہ عالمی معیشت کی سست بحالی کےمقابلے میں  ، چینی معیشت عمدہ طور پر ترقی کر رہی ہے ۔ حال ہی میں چین سپلائی سائڈ اصلاحات کی کوشش کر رہا ہے ۔ ہمارے پاس   چینی معیشت کی پائیدار اور صحت مند ترقی کرنے کی صلاحیت ہے ۔ہم فن لینڈ سمیت دنیا کے مختلف ممالک کو  زیادہ مواقع فراہم کریں گے اور زیادہ مفادات پہنچائیں گے ۔ شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ فن لینڈ چین یورپ تعلقات کے فروغ میں زیادہ مثبت کردار ادا کرے گا ۔ رواں سال فن لینڈ نارڈک کونسل کا چیئر مین ملک ہے ۔ چین فن لینڈ کے ساتھ چین اور نارڈک یورپ کے تعاون کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنے پر تیار ہے ۔
جوہا سپیلا  نے کہا کہ ہم فن لینڈ  اور چین کے تعلقات کی ترقی کے بارے میں بہت مطمئن ہیں ۔ فن لینڈ نے عالمی امور میں چین کے مثبت کردار اور رواں سال کے آغاز میں ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم  میں چینی صدر شی جن پھنگ کے خطاب  کی تعریف کی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ  چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ممبر وانگ حو نینگ ،  چین کے نائب وزیراعظم وانگ ایانگ ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے امور عامہ کے ڈائیریکٹر  لی جان شو اور  چینی ریاستی کونسلر ایانگ جے چھی سمیت چینیاعلی عہدیدار اس موقع پر موجود رہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY