فن لینڈ کی سپیکر کی چینی صدر مملکت سے ملاقات

0

 پانچ تاریخ کو فن لینڈ کی سپیکر ماریہ لوہیلہ نے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ سے  ہیلنسکی میں  ملاقات کی۔
صدر شی جن پھنگ نے سپیکر ماریہ  کی جانب سے  دو نوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے تبادلوں کے فروغ کے لئے کوششوں کو سراہتے ہوئے اس با ت پر زور دیا کہ فن لینڈ کی پارلیمنٹ چین کی قومی عوامی کانگریس سے  دوستانہ میل جول شروع کرنے والےسےسب سے پہلے   مغربی ممالک کی پارلیمنٹس میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں  کے موجودہ نظام کوبہتر بنانے کی حمایت کرتا ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات آگے بڑھیں۔فریقین کو تمام سطحوں کے رابطوں کو برقرار رکھنا چاہیئے اور مختلف شعبوں میں مثبت تبادلوں کا آغاز ہونا چاہیئے۔تا کہ  سپیکرز اور خاص طور سے نوجوان سپیکرز   باہمی افہام وتفیہم کو فروغ دیں سکیں ۔محترمہ لوہیلہ نے کہا کہ فن لینڈ کی پارلیمنٹ چینی صدر شی جن پھنگ کے دورے کو  قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے خیر مقدم کرتی ہے۔فن لینڈ ،چین کی معیشت اور سماج کی ترقی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور چین کی ترقی کو فن لینڈ کے  لئیے موقع سمجھتا  ہے۔فن لینڈ، چین سے اقتصادی وتجارتی،ثقافتی،سرمائی کھیلوں کے شعبوں میں اور عالمی امور میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط  بنانے کا خواہاں ہے۔
وانگ حو نینگ،وانگ یانگ،لی چیان شو اور یانگ جے چھی سمیت  چینی ا علی  عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY