شی جن پھنگ کا روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں میٹرو اسٹیشن پر دھماکے کےباعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار

0

چین کے صدر شی جن پھنگ نے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں میٹرو اسٹیشن پر دھماکے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر چار تاریخ کو روس کے صدر پیوتن کے نام  ایک تعزیتی  پیغام بھیجا۔
جناب شی نے کہا کہ انہیں اس واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید صدمہ پہنچا ہے ۔چین اس دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔ چینی صدر نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ جناب شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں چینی  عوام روسی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور چین ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مخالفت کرتا ہے ، چین روس اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا خاتمہ اور علاقائی امن و سلامتی کا تحفظ  چاہتا ہے۔ چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی جانب سے بھی اپنے روسی ہم منصب کے نام ایک تعزیتی پیغام بھیجا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY