تین اپریل کو فن لینڈ کے سرکاری دورے سے قبل چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کا دستخط شدہ مضمون فن لینڈ کے ایک ممتازاور نمایاں اخبار میں شائع ہوا ۔ مضمون کا عنوان ہے ” تاریخ سے گزرنے والی دوستی”۔
اس مضمون میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور فن لینڈ کے درمیان ایک دوسرے کے لیے دوستانہ جذبات موجود ہیں۔دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے جذبات دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے مضبوط بنیاد ہے۔چین اور فن لینڈ کے تعلقات وقت اور عالمی امور کی تبدیلیوں کی آزمائشوں پر پورا اترتے ہوئے مختلف رقبے ،٘ ثقافت اور مختلف ترقیاتی میعار رکھنے والے ممالک کے پرامن بقائے باہمی اور دوستانہ میل جول کی مثال بن گئے ہیں۔
اس وقت چین اور فن لینڈ مستقبل پر نظر رکھنے والے نئے تعاون کے ساتھی کے تعلقات کے قیام کے لئے مثبت کوشش کررہے ہیں۔دونوں ممالک کے تعلقات کو سازگار ترقیاتی مواقع درپیش ہیں۔چین ہمیشہ سے اسٹریٹجک اور طویل دورانیے کےلیے چین فن لینڈ تعلقات دیکھتا رہا ہے۔چین باہمی احترام ،مساوات اور باہمی استفادے کے تعاون کے ذریے مشترکہ ترقی کے حصول پر گامزن رہے گا۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ موجودہ دورہ ان کے چینی صدر بننے کے بعد پہلا شمالی یورپ کا دورہ ہے۔شمالی یورپ کی معیشت ترقی یافتہ ہے،اختراعات فروغ پار ہی ہیں۔چین ، شمالی یورپی ممالک کے ساتھ سازگار دو طرفہ تعلقات کے قیام اور مخلص تعاون کی خواہش رکھتا ہے۔ فریقین مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مستحکم انداز میں وسعت دے رہے ہیں۔ یقین ہے کہ چین اور شمالی یورپ کا قریبی میل جول ، یورپ کی خوشحالی اور چین یورپ کے تعلقات کی ترقی کے فروغ میں مفید اور معاون ثابت ہو گا۔