دو تاریخ کو چینی ریاستی کونسل کے رکن ہانگ جیے چھی نے امریکہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ ریکس ٹیلر سن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
ہانگ جیے چھی نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ صدر ٹرمپ کے ساتھ امریکہ میں ملاقات کریں گے۔ یہ چین امریکہ تعلقات کا سب سے اہم واقعہ ہے۔ یہ ملاقات نئے دور میں دو طرفہ تعلقات کی ترقی، ایشیا پیسیفک خطے اور دنیا کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ انہیں امید ہے کہ دونوں فریق چین اور امریکہ کے صدور کی ملاقات کی کامیابی کے لئے مشترکہ طور پر کوشش کرتی رہیں گی۔
ادھر ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سی لیک مینور میں صدر شی جن پھنگ کا خیر مقدم کریں گے۔ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے انتہائی اہم ہوگی۔ امریکہ چین کے ساتھ مختلف کاموں کی تیاریوں کے لئے بھر پور کوشش کرنا چاہتا ہے۔ تاکہ اس ملاقات سے مثبت نتائج برآمد ہوں۔