امریکہ کی طرف سے جاری تجارت سے متعلق دو صدارتی ایگزیکٹو آرڈرز کے حوالے سے چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے یکم اپریل کو نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ کے درمیان ایک دوسرے کی برتری سے فائدہ اٹھانے والے اور باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے تجارتی تعلقات قائم ہیں۔امریکہ کو تسلیم شدہ عالمی ضوابط کے مطابق تجارتی قانون نافذ کرنا چاہیئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اکتیس مارچ کو تجارت سے متعلق دو ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کئے ۔جن میں امریکی تجارتی خسارے کے مسلے پر توجہ دی جائے گی اور مستقبل میں تجارتی پالیسیوں کی ترتیب نو کے لئے بنیاد ڈالی جائے گی۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین اور امریکہ ،تجارتی خسارے کے مسلے کے بارے میں کئی سالوں سے مذاکرات کررہے ہیں۔چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی خسارے کے اصل حالات ،وجود میں آنے کی وجوہات اور ممکنہ اثرات کے بارے میں معلومات فریقین کو سب کچھ صاف معلوم ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ایک مرتبہ بھر زور دینا چاہتا ہوں کہ چین اور امریکہ کے درمیان ایک دوسرے کی برتری سے فائدہ اٹھانے والے اور باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے تجارتی تعلقات قائم ہیں۔جو اقتصادی عالمگیریت کے ترقیاتی ضوابط سے مطابقت رکھتے ہیں۔جن سے فریقین کے ڈھانچے کے لحاظ سے فرق اور اندرونی ترقی کی ضروریات کی عکاسی کی جاتی ہے۔