چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ فن لینڈ سے دونوں ممالک کے تعاون کے لئے نئی قوت ڈالی جائے گی

0

فن لینڈ کے صدر  ساولی نینستو کی دعوت پر چینی صدر مملکت شی جن پھنگ چارسے چھ تاریخ تک فن لینڈ کا سرکاری دورہ کریں گے۔اس سے قبل فن لینڈ میں متعین چینی سفیر چھن لی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ فن لینڈ سے نئے دور اور نئی صورتحال میں چین فن لینڈ تعاون کے لئے نئی قوت ڈالی جائے گی۔
چینی صدر شی جن پھنگ کے فن لینڈ کے سرکاری دورے کا ذکر کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ یہ بائیس سال بعد چین کے صدر کا فن لینڈ کا ایک مرتبہ پھرسرکاری دورہ ہوگا۔جس سے ظاہر ہوا ہے کہ چین دونوں ممالک کے روایتی دوستانہ تعلقات پر انتہائی زور دیتا ہے۔جو بڑی تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔دورے کے دوران چینی صدر فن لینڈ کے راہنماوں سے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر سنجیدہ تبادلہ خیال کریں گے۔دونوں ممالک کے مستقبل کی ترقی کے شاندار بلیو پرنٹ کی  مشترکہ  منصوبہ بندی  کریں گے۔ جس سے آنے والا دورہ فن لینڈ  اور چین دونوں ملکوں کے تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل بن جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY