سی آر آئی نے تین نئے موبائل ایپلیکیشنز لانچ کر دیں

0

مارچ کی اکتیس تاریخ کو چائنا ریڈیو انٹرنشنل کی طرف سے جاری چائنا نیوز، چائنا ریڈیو اور چائنا ٹی وی نامی مختلف زبانوں پر مشتمل تین  موبائل ایپلیکیشنز کا  آغاز باقاعدہ طور پر ہوا۔ ان تین ایپلیکیشنز  سے مختلف زبانوں میں دنیا بھر کے لوگوں کو  چین اور دنیا کے بارے میں جاننے کے لئے جامع  میڈیا سروس فراہم کی جاسکتی ہے۔ ان تینوں ایپلیکیشنز کے لانچنگ سے یہ ظاہر ہوا کہ چاہنا ریڈیو انٹرنشنل میڈیا کے  پھیلاؤ   کی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے ۔ان تین ایپلیکشنز  سے  سی آر آئی کی مختلف زبانوں کی  خصوصیات کی بنیاد پر موبائل انٹرنیٹ میں بین الاقوامی مواصلات کو مکمل کیا جاسکے گا۔

مختلف زبانوں پر مشتمل ایپ چائنا نیوز، سی آر آئی کے نیوز وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا بھر کے لوگوں  کے لئے تصاویر، آڈیو، ویڈیو اور لائیو نشریات سمیت مختلف  طریقوں سے اندرونی و بیرونی خبریں اور اہم واقعات کا تجزیہ فراہم کرے گا۔ جس سے پوری دنیا کو چین کی آواز بھیجی جاسکے گی ۔ یہ نہ صرف پوری دنیا کے چین کو سمجھنے کے لئے ایک کھلی  کھڑکی ہے ،بلکہ سمندر پار چینیوں کے لئے بھی ایک روحانی گھر ہے۔

مختلف زبانوں پر مشتل  چائنا ریڈیو  ایپ ،اندرون  اور بیرون ملک کے  صارفین کے لئےسی آر آئی کے آڈیو پروگرامز  فراہم کرے گا۔ جن میں خبریں، موسیقی، تفریح، اور  زبانیں  سیکھنے کے پروگرامز شامل ہیں۔

مختلف زبانوں پر مشتمل ایپ چائنا ٹی وی ،سی آر آئی، اندرون و بیرون ملک کےکو آپریٹو میڈیا اور تیسری پارٹی کے ویڈیو وسائل کے استعمال کے  ذریعے پوری دنیاکے سامعین کے لئیے  بین الاقوامی ویڈیو براڈ کاسٹنگ فراہم کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY