تیس تاریخ کو چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے روس کے شمال مغربی شہر آ رخان جیلسک میں چوتھے عالمی آ رکٹک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین قطب شمالی ( آرکٹک ) میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے فعال کردار ادا کرئے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے اسے مضبوط کیا جائے۔جناب وانگ نے عالمی برادری پر ماحول کے تحفظ کے لیے سائنسی تحقیق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین قطب شمالی میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے جدید سائنسی تحقیق کے فروغ میں معاونت فراہم کرئے گا۔ چینی نائب وزیر اعظم نے قوانین کی روشنی میں قطب شمالی میں موجود وسائل کی ترقی اور استفادے پر زور دیا اور کہا کہ چین متعلقہ ممالک کے ساتھ شفاف توانائی کے شعبے میں تعاون کی حوصلہ افزائی کرئے گا۔انہوں نے مذکورہ خطے میں امن و استحکام بر قرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ تنازعات کو عالمی قوانین کی روشنی میں حل کیا جانا چاہیے ۔ جہاز رانی اور ماحول کے تحفظ کو چیلنجز قرار دیتے ہوئے چینی نائب وزیر اعظم نے ان سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔