چین کے قومی شماریات بیورو کے مطابق ملک میں خدمات کے شعبے کی ترقی روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ تیس تاریخ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 2016 میں چین کی افرادی قوت کو روزگار کی فراہمی میں خدمات کے شعبے کا تناسب 43.5 رہا جبکہ سال 2012 میں یہ تناسب 36.1 تھا۔رپورٹ کے مطابق نجی ادارے نئے روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کا اہم ذریعہ رہے جبکہ ریاستی اداروں میں سالانہ بنیادوں پر گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی تک 5.4 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں چھوٹے اداروں نے درمیانے اور بڑے درجے کے اداروں کی نسبت بہتر نتائج دیے ہیں۔چین میں گزشتہ برس روزگار کے ایک کروڑ اکتیس لاکھ نئے موقع پیدا کیے گئے ہیں جبکہ شہروں میں سال کے آ خر تک بے روزگاری کی شرح چار فیصد رہی۔