چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے درمیان آئندہ ہفتے ملاقات ہو گی، چینی وزارت خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے تیس  تاریخ کو اعلان کیا  کہ چینی صدر شی جن پھنگ آ ئندہ ہفتے فن لینڈ کا سرکاری دورہ کریں گے ۔ ترجمان کے مطابق چینی صدر آ ئندہ ہفتے امریکی ریاست فلوریڈا بھی جائیں گے جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہو گی۔ ترجمان نے بتایا کہ چینی صدر فن لینڈ کے صدر سولی نینی سٹو کی دعوت پر چار سے چھ اپریل تک فن لینڈ کا دورہ کریں گے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر چھ سے سات اپریل تک امریکہ کا دورہ  کریں گے جہاں امریکی ریاست فلوریڈا میں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہو گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY