چین کا دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ افغانستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے

0

افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نےا نتیس تاریخ کو افغان وزارت خارجہ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کا دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ علاقائی سطح کے ساتھ ساتھ افغانستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے  اور مذکورہ منصوبے کو افغانستان نمایاں اہمیت دیتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے  سے  وسطی ایشیا  اور یوریشا خطے کے لیے وسیع مواقعے پیدا ہوئے ہیں اور افغانستان بھی ان سے استفادہ کر سکتا ہے۔افغان نائب وزیر خارجہ کے مطابق چین اور افغانستان کے وزراء خارجہ کے درمیان گزشتہ برس مئی میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے جس کے مقاصد میں دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے   کے تحت پالیسی مشاورت سازی ، روابط کے فروغ ، بنیادی تنصیبات کی ترقی ، آ سان تجارت و سرمایہ کاری ، مالیاتی تعاون اور عوامی روابط کو فروغ دیا جا نا شامل ہے۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبےکے تحت فریقین کے درمیان تعاون کے مختلف منصوبے جاری ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here