پاکستان کے مشہور مصور جمی انجیںئر کی طرف سے چین کے معروف نیشنل آرٹ میوزیم کو عطیہ کی گئی انکی پینٹنگ میوزیم میں مستقل نمائش کے لئیےمنتخب کر لی گئی ہے ۔
29 مارچ کو چین میں پاکستان کے سفیر جناب مسعود خالد نے پاکستانی مصور جمی انجینئر کے ساتھ میوزیم کے ڈپٹی ڈائیریکٹر جناب حو وا سے ملاقات کی اور پینٹنگ انہیں پیش کی ۔
اپنے استقبالیہ کلمات میں جناب حو وا نے کہا کے پاکستان فن اور ثقافت سے بھرپور ملک ہے اور یہ پینٹنگ اس کی عکاس ہے ، انہوں نے کہا کے اس پینٹنگ کو ہم نے مستقل نمائش کے لئیے صرف فنکار کے فن کے تنوع کی وجہ سے ہی منتخب نہیں کیا بلکہ یہ پاکستان چین کی دوستی کا نمونہ بھی ہے اس موقع پر پاکستان کے سفیر نے اس عزت افزائی پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کے دونوں ملکوں کے درمیاں ثقافتی تعاون صدر شی کے بیلٹ اینڈ روڈ تجویز کا حصہ ہے اور دونوں ممالک کے راہنماوں اور عوام کی طرف سے پاک چین تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔جناب جمی انجینئر نے اس موقع پر میوزیم کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کے انہوں نے پاکستان اور پاکستانی فن کو مثبت انداز میں سامنے لانے کا موقع دیا ۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کے ایک سچے پاکستانی ہونے کے ناطے وہ چین پاک دوستی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔