چینی صنعتی اور کاروباری اداروں کی جانب سے نیپال میں سرمایہ کاری اور تعاون کی تعداد میں تیز اضافہ

0

ستائیس تاریخ کو چین کی بین الاقوامی تجارت کے فروغ کی  کونسل اور چین میں نیپالی سفارت  خانے کے زیر اہتمام نیپال میں سرمایہ کاری کی  گول میز کانفرنس سے خبر ملی ہے کہ حالیہ برسوں میں چینی صنعتی اور  کاروباری اداروں کی جانب سے نیپال میں سرمایہ کاری اور تعاون کی تعداد میں تیز اضافہ ہوتا رہا۔
چین کی  بین الاقوامی تجارت کی  فروغ کے کونسل کے سربراہ جیانگ زنگ ویئےنے کانفرنس میں کہا کہ جنوری  دو ہزار سترہ  کے آخر تک چینی صنعتی اور  کاروباری اداروں کی جانب سے نیپال میں براہ راست سرمایہ کاری کی مالیت پینتیس کروڑ پچاس لاکھ امریکی ڈالر  ہے۔جس میں تیس سے زائد چینی صنعتی اور  کاروباری اداروں نے بڑی  سرمایہ کاری کی ہے۔اور یہ سرمایہ کاری پانی و بجلی، ہوا بازی،معدنیات، طب سمیت مختلف شعبوں  میں کی گئی ہے۔چین کی نیپال میں سرمایہ کاری سے نہ صرف نیپال میں اقتصادی تنوع اور صنعت کاری کے عمل میں ترقی  ہو گی ، بلکہ چینی کاروباری اداروں کو بھی فروغ ملے گا۔
نیپال کے سرکاری اہلکار کے مطابق اس وقت چین نیپال میں براہ راست  غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے  سب سے بڑا ملک اور تجارت کا دوسرا بڑا ساتھی ہے۔نیپالی حکومت چینی صنعتی اور  کاروباری اداروں کی  بنیادی تنصیبات، بجلی، معدنیات ، پٹرولیم ،جدید زراعت، سیاحت سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY