چین کے نائب وزیر اعظم کی نیپال کے وزیر اعظم سے ملاقات

0

چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ  نے چھبیس مارچ کو بیجنگ میں  نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمال دھال پراچندا سے ملاقات کی۔
چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے کہا کہ چین نیپال کے ساتھ تعلقات کو  اہمیت دیتا ہے ۔چین نیپال کو “دی بیلٹ اینڈ روڈ “کی تعمیر میں اہم شراکت دار سمجھتا ہے اور امید ہے کہ نیپال کے ساتھ دونوں ملکوں کے راہنمأوں کے طے شدہ اتفاق رائے کو عمل میں لایا جائے گا اوردو طرفہ  تجارت، زراعت اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں  تعاون کو مضبوط
بنایا جائے گا ۔تاکہ دو طرفہ تعلقات کی مزید ترقی کو فروغ دیا جا سکے.
نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمال دھال پراچندا نے کہا کہ نیپال ایک چین کی پالیسی کا تعاقب کرتا ہے اور نیپال کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے چین کی امداد کا شکریہ اد ا کرتا ہے۔نیپال  “دی بیلٹ اینڈ روڈ “تجویزاور علاقائی اقتصادی کے تعاون  میں شمولیت کا خواہاں ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY