چین نے بحیرہ جنوبی چین کے متعلقہ ممالک کے درمیان تعاون کا لائحہ عمل وضع کرنے پر زور دیا ہے

0

چین نے بحیرہ جنوبی چین کے متعلقہ ممالک کے درمیان تعاون  کا لائحہ عمل وضع کرنے پر زور دیا ہے۔چین کے نائب وزیر خارجہ لیو چھن من نے  پچیس تاریخ کو  بووو ایشائی فورم کی سالانہ کانفرنس کے دوران بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے منقعدہ ایک سیمپوزیم کے دوران مذکورہ تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ایک دوسرے کے معاملات میں  عدم مداخلت کی بناء پر یہ لائحہ عمل  باہمی اعتماد سازی ، تعاون کی مضبوطی اور مفادات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کرئے گا۔ نائب وزیر خارجہ کے مطابق  تعاون  کا یہ لائحہ عمل قدرتی آ فات کی روک تھام اور ان سے نمٹنے ،  ماحولیاتی تحفظ  ،حیاتیاتی تنوع ، سائنسی تحقیق اور آ زاد جہاز رانی کے تحفط میں کردار ادا کرئے گا۔ جناب لیو کے مطابق تعاون کا مذکورہ لائحہ عمل چین اور آ سیان ممالک کے درمیان بھی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرئے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  اس اقدام کا مقصد تنازعات کا حل نہیں بلکہ ٹھوس عملی تعاون کا فروغ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY