چین اور نیپال نے دو طرفہ تعلقات کی ترقی کا عزم ظاہر کیا ہے

0

نیپال کے دورے پر گئے ہوئے چین کے وزیر دفاع اور ریاستی کونسلر چانگ وان چھوان اور نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمال دھال کے درمیان پچیس تاریخ کو ملاقات ہوئی  جس میں دونوں ملکوں کی جانب سےدو طرفہ تعلقات کی ترقی کا عزم ظاہر کیا  گیا  جبکہ نیپال کی جانب سے چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ  تجویزمیں شمولیت پر آ مادگی ظاہر کی گئی۔نیپالی وزیراعظم کی جانب سے ون چائنا پالیسی سے جڑے رہنے کا عزم  ظاہر کیا گیا،  نیپال  کی سماجی معاشی ترقی اور قومی دفاع میں چین کے کردار  اور حمایت کو سراہا گیا۔جناب چانگ نے چین کے بنیادی مفادات تائیوان اور تبت سے متعلقہ امور میں نیپال کی مضبوط حمایت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کے درمیان  باہمی تعلقات کی ترقی کے حوالے سے اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور چین دونوں ممالک کی عوام کے مفاد میں  نیپال کے ساتھ جامع تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔اس موقع پر فریقین کی جانب سے اعلیٰ قیادت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر عمل در آ مد ، اعلیٰ سطح کے دفاعی تبادلوں ، مضبوط سر حدی انتظام اور مختلف شعبہ بات میں ٹھوس تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY