جینوا میں شام کے مسئلے سے متعلق پانچویں دور کے مذاکرات میں شریک چینی حکومت کے خصوصی ایلچی شے شاو یان نے چوبیس تاریخ کو چینی نامہ نگاروں کو انٹرویو دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت امن مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں۔ متعلقہ فریقوں کو مذاکرات کو مزید فروغ دینا چاہیے اور دوسری طرف شام میں فائر بندی پر عملدرآمد کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔
معلوم ہوا ہے کہ چین کے خصوصی ایلچی بائیس تاریخ کو جینیوا پہنچے ۔ چینی خصوصی ایلچی نے عالمی ادارے کے خصوصی ایلچی سٹیفن ڈی مستورا ، امریکہ ، اردن کے مذاکراتی نمائندوں اور شام کے مختلف گروپوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور امن بات چیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔جناب شے شاو یان نے کہا کہ چین ہمیشہ سے امن بات چیت کا حامی ہے اور شام کے مسئلے کے سیاسی تصفیے کے لئے مسلسل کوشش کرنے پر تیار ہے۔